سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اتفاق فائونڈری پچاس کی دہائی میں زرعی آلات بنا رہی تھی، ساٹھ کی دہائی میں برآمد بھی کرتی تھی، یہ سب بیان دینے کے لیے کئی گواہ بھی تیار ہوجائیں گے۔ نواز شریف نے سٹاف کو اتفاق فائونڈری کی مزید تفصیلات تیار کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔عدالت میں وکیلوں سے غیر رسمی گفتگو بھی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کیلئے احتساب عدالت پہنچے تو مسلم لیگ ن کے رہنمائوں نے ان کا استقبال کیا۔ احاطہ عدالت میں وکلا سے مشاورت کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ اتفاق فائونڈری 50 کی دہائی میں زرعی آلات بنا رہی تھی اور 60 کی دہائی میں آلات برآمد کرتی تھی۔ ان سب باتوں کے کئی گواہ بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انھوں نے والد کے کہنے پر 1967 میں عراق، ایران اور سعودی عرب کا دورہ کیا۔ 1962 میں لاہور کی پہلی امریکن شیورلے گاڑی ان کے والد نے خریدی تھی جبکہ لاہور کی پہلی سپورٹس کنورٹ ایبل مرسڈیز کار ان کے لیے منگوائی گئی تھی۔نواز شریف نے اپنے سٹاف کو اتفاق فائونڈری کی تفصیلات تیار کرنے کی ہدایت کی تو پرویزرشید نے رائے دی کہ عدالت میں ہمارا مقدمہ یہ نہیں۔ اتفاق فائونڈری کے قیام اور برآمدات کی باتیں گپ شپ کی حد تک کے لیے ٹھیک ہیں۔نواز شریف نے اپنے وکیل خواجہ حارث سے اتفاق فائونڈری کے ملازمین کو بطور گواہ پیش کرنے سے متعلق مشاورت کی تو خواجہ حارث نے بعد میں مشاورت سے فیصلہ کرنے کا مشورہ دیا۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024