مارٹن ڈاؤ مارکر SAP S/4 HANA نافذ کرنے والی پاکستان کی پہلی فارما سیوٹیکل کمپنی بن گئی
پاکستان(اسٹاف رپورٹر)مارٹن ڈاؤ مارکر لمیٹیڈ (سابق مرک پرائیویٹ لمیٹیڈ) اور مارٹن ڈاؤ مارکر اسپیشلٹیز پرائیویٹ لمیٹیڈ (سابق مرک اسپیشلٹیز پرائیویٹ لمیٹیڈ) نے اپنی آرگنائزیشن میں SAP S/4 HANA کے نفاذ کے لیے ایباکس کنسلٹنگ سے شراکت داری کر لی ہے۔S/4 HANA انتہائی جدید اور دنیا کا پہلا ذہین کلاؤڈ ERP suite ہے۔ یہ in-memory analytics کے ذریعے اندرونی جائزہ فراہم کرتا ہے، اس میں اگلی جنریشن کی AI سے فعال کردہ خودکاری اور ڈیجیٹل مددگار ہیں جو کسی بھی کاروبار کے لیے ڈیجیٹل حاشیے فراہم کرتے ہیں۔اس شراکت داری کے ذریعے مارٹن ڈاؤ مارکر پاکستان کا وہ پہلا فارماسیوٹیکل گروپ بن جائے گا جس نے اگلی جنریشن کا کاروباری ERP suite اپنایا ہے۔مارٹن ڈاؤ مارکر لمیٹیڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب انیس اے شاہ نے کہا کہ ہم مارٹن ڈاؤ مارکر میں مارکیٹ کے رجحانات کو اپنانے اور اس کے ساتھ ساتھ چلنے پر پختہ یقین رکھتے ہیں۔