ڈپٹی کمشنر وہاڑی نے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے محکمہ ماحولیات کو فوری اقدامات کرنیکی ہدایت کر دی
کرم پور (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی نے ماحولیاتی آلودگی پر قابوپانے کے لئے محکمہ ماحولیات کوفوری اقدامات کرنے اور آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ ماحولیات وہاڑی نے کاشتکاروں کو دھان کی باقیات جلانے اور حمام میں جوتے بیگ پولیتھین جلانے پر وارننگ دی ہے۔ضلعی آفیسر ماحولیات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کرم پور اور گردو نواح میں مختلف اینٹوں کے بھٹوں اور حمام اور دیگر دکانوں پرچھاپے مارے انہوں نے کاشتکاروں بھٹہ مالکان اور دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی اشیا نہ جلائیں۔