ڈرون حملے پاکستان کی سلامتی کیخلاف گہری سازش ہے

28 نومبر 2013
ڈرون حملے پاکستان کی سلامتی کیخلاف گہری سازش ہے

ملتان(نامہ نگار خصوصی) ڈرون حملے پاکستان کی سلامتی و استحکام کے خلاف گہری سازش ہے حکمران امریکہ کو خوش کرنے کی بجائے نظریہ پاکستان کے تحفظ کی کوشش کریں بے روزگاری مہنگائی کرپشن اور لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار جمعیت علماءپاکستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جاوید اختر نے ایوان غوثیہ ممتاز آباد میں اجلاس سے خطاب میں کیا صدارت مرکزی نائب صدر مولانا مفتی ہدایت اللہ پسروری نے کی مہمانان خصوصی علامہ اقبال اظہری مولانا نور احمد سیال تھے جبکہ ارشد اقبال نیازی ڈاکٹراشرف قریشی پروفیسر اختر انصاری ڈاکٹر امین روحانی حافظ ظفر قریشی مولانا عثمان پسروری مولانا ثاقب نقشبندی پیرشوکت علی حافظ غلام دستگیر نورانی اور دیگر شریک تھے ڈاکٹر جاوید اختر نے مزید کہا کہ ڈرون حملوں سے متعلق پارلیمنٹ کی قرارداد پر عملدرآمد نہ کر کے پارلیمنٹ کی توہین کی جا رہی ہے۔