دنیا پور : تحصیل اخبار فروش یونین کا اجلاس صدر سمیت تمام عہدیداروں کا اظہار اعتماد
دنیا پور : تحصیل اخبار فروش یونین کا اجلاس صدر سمیت تمام عہدیداروں کا اظہار اعتماد
دنیاپور (خبر نگار) تحصیل اخبار فروش یونین دنیاپور کا اجلاس زیر صدارت تحصیل صدر قاضی عبدالرزاق علوی منعقد ہو ا۔اجلا س میں 30ستمبر کے یونین کے فیصلہ کی توثیق کرتے ہوئے تحصیل صدر قاضی عبدالرزاق سمیت تمام عہدیداران پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا ۔ عہدیداران و ممبران سے خطاب کرتے ہوئے قاضی عبدالرزاق نے کہا کہ تحصیل اخبار فروش یونین پوری تحصیل کی نمائندہ یونین ہے عہدیداران و ممبران کے مسائل حل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ اجلاس میں سرپرست اعلیٰ ملک محمد اعجاز،جنرل سیکرٹری قاری عمر فاروق،چیئرمین مجلس عاملہ خواجہ محمد طاہر،شیخ مہربان، محمد عمر، محمد ناصر سمرا، رانا انجم بیگ، غلام شبیر،محمد صغیر ،محمد وقاص، محمد اسماعیل علوی،غلام فرید خواجہ و دیگر ممبران و عہدیداران پر مکمل اعتمادکا اظہا کرتے ہوئے یونین کے ہر فیصلے کی پابندی کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔