صوبائی وزیر کی اشیرباد سے پولیس کے ذریعے تشدد کرایا گیا: تنویر عالم

28 نومبر 2013

ملتان (خاتون رپورٹر) خداداد کالونی کے رہائشی تنویر عالم اور نسیم عالم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان عبدالستار‘ ظفر اقبال‘ ذوالفقار وغیرہ کو ملتان سے تعلق رکھنے والے ایک صوبائی وزیر کی پشت پناہی حاصل ہے جو کہ راضی نامہ کے لئے ہم پر دبا¶ ڈال رہے ہیں ہم پر ملزمان جھوٹے مقدمات درج کر رہے ہیں۔ ملزمان نے تھانہ قطب پور پولیس کے ذریعے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور سادہ اسٹامپ پر حلقہ پٹواری نے مختلف رجسٹروں اور سفید کاغذوں پر دستخط کرائے انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی داد رسی کی جائے۔