اہلکاروں کی ملی بھگت سے مکان رجسٹری کرا لیا‘ قبضہ کی کوشش

28 نومبر 2013

ملتان (جنرل رپورٹر) محلہ رشید آباد خانیوال روڈ کی رہائشی معراج بی بی نے حاجی مزمل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چوک کمہاراں والا کمے رہائشی میاں مقبول احمد‘ بلال اور اصغر وغیرہ نے اس کے سسر غوث بخش ساس کریم خاتون کا مکان نمبر 1936 بی رقبہ بارہ مرلے واقع محلہ رشید آباد رجسٹری برانچ کے اہلکاروں سے ملی بھگت کر کے اپنے نام رجسٹری کروا لیا اور قبضہ کرنے کے لئے اسلحہ کے زور پر پہنچ گئے جس پر انہیں فراڈ کا علم ہوا معراج بی بی نے کہا کہ ملزمان قانونی کارروائی سے باز رکھنے کے لئے سنگین نتائج اور قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب ڈی سی او ملتان سے انصاف کا مطالبہ ہے۔