خواتین پر تشدد کی روک تھام کے حوالہ سے سیمینار

28 نومبر 2013

ملتان (لیڈی رپورٹر) پیرا ما¶نٹ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام شمع بناسپتی اور کوکنگ آئل کے تعاون و اشتراک سے خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار کا انعقاد تنظیم کی صدر ذکیہ صدیقہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی مسلم لیگ ن لیبر ونگ کے رہنما حمزہ شاہد لودھی پیپلز پارٹی کے رہنما ایم سلیم راجہ تھے جبکہ مہمانان اعزاز مارکیٹنگ منیجر شمع بناسپتی گھی اینڈ کوکنگ آئل عمران اعظمی اور ڈپٹی چیئرمین تنظیم ظہیر عباس تھے۔