چیئرمین فلم سنسر بورڈ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری
چیئرمین فلم سنسر بورڈ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر چیئرمین فلم سنسر بورڈ کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 دسمبر کو جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گذار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم کے باوجود ملک میں غیر قانونی طور پر بھارتی فلموں کی نمائش کی جا رہی ہے جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ غیر قانونی فلموں کی نمائش پر حکم امتناعی پر عمل درآمد نہ کیا جانا واضح طور پر توہین عدالت ہے لہٰذا عدالت توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔ جس پر عدالت نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر چیئرمین فلم سنسر بورڈ کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے دو دسمبر کو جواب طلب کر لیا۔
نوٹس جاری