وزیراعظم یوتھ سکیم‘ قرضہ فارم نیشنل بنک کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردئیے گئے

28 نومبر 2013

لاہور (کامرس رپورٹر) سمیڈا نے وزیراعظم یوتھ لون سکیم کے تحت قرضہ حاصل کرنیوالوں کی سہولت کیلئے نیشنل بنک کے قرضہ فارم اپنی ویب سائٹ پر رکھ دئیے ہیں جہاں سے قرض حاصل کرنے والے یہ فارم ڈا¶ن لوڈ کر سکتے ہیں اور فارم پُر کر کے بنک سے قرض حاصل کرنے کی درخواست دے سکتے ہیں۔ نیشنل بنک کے حکام کے مطابق وزیراعظم یوتھ بزنس لونز کیلئے فارم کا اجراء2 دسمبر سے کیا جائیگا۔
قرضہ فارم/ ویب سائٹ