لیٹویا : چھت گرنے سے ہلاکتوں پر وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
لیٹویا : چھت گرنے سے ہلاکتوں پر وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
ریجا (نوائے وقت نیوز) لیٹویا میں سپر مارکیٹ کی چھت گرنے کے واقعہ پر وزیراعظم ولاس ڈومبرو وسکز نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق سپر مارکیٹ کی چھت گرنے سے 54افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔ وزیراعظم کے ترجمان نے بتایا انہوں نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ایسا کیا ہے۔آئی این پی کے مطابق وزیراعظم نے جاںبحق ہونے والے افراد کے لواحقین اور زخمیوں سے معذرت کر لی۔
استعفیٰ