چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 30 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے

28 نومبر 2013

لاہور (این این آئی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمر عطا بندیال نے 30 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اشفاق احمد رانا کو فیصل آباد سے سرگودھا، گلزار احمد خالد کو شیخوپورہ سے قصور‘رفاقت علی قمر کو قصور سے لاہور‘ احمد نواز خان کو وہاڑی سے خوشاب‘ محمد فرخ حمید لودھراں سے فیصل آباد‘ مسز رمیض فائزہ بھٹی کو ننکانہ صاحب سے گوجرانوالہ‘ عدنان مشتاق کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے لودھراں‘ شہزادہ مسعود صادق لاہور‘ آفاق احمد کو اوکاڑہ سے ملتان‘ محمد سلیم اقبال خوشاب سے لاہور‘ سید عمران رضا نقوی کو خانیوال سے ملکوال‘ محمد خالد اسحاق کو لیہ سے صادق آباد‘ محمد ندیم کو ساہیوال سے لاہور‘ اظہار الحق کو سرگودھا سے بہاولپور‘ عرفان سعید کو سیالکوٹ سے راولپنڈی‘ محمد فیصل احمد کو گجرات سے چونیاں‘ محمد مسعود حسین کو نارووال سے لاہور‘ طارق محمود کو ملتان سے سرگودھا‘ فرخ حسین کو لاہور‘ مزمل موسیٰ کو جہلم سے گوجرانوالہ‘ محمد سلیمان کو پاکپتن سے چکوال‘ زاہد حسین بختیار کو بھکر سے کمالیہ‘ طارق سلیم کو منڈی بہاﺅ الدین سے مظفر گڑھ‘ ناصر جاوید رانا کو میانوالی سے لاہور‘ ندیم طاہر سید کو لاہور سے سرگودھا‘ جمیل احمد سرگودھا سے فیصل آباد‘ محمد امجد علی کو فیصل آباد سے گوجرانوالہ‘ عابد رضوان عابد کو جھنگ سے راولپنڈی‘ عابد حسین کو لاہور سے میاں چنوں جبکہ ممتاز احمد کو ڈیرہ غازی خان سے شیخوپورہ تعینات کر دیا گیا۔ مذکورہ ججزصاحبان اپنی نئی تعیناتیوں کا چارج 3 دسمبر سے سنبھالیں گے۔
تقرر و تبادلے