بھارت: کنٹریکٹ پر بھرتی 10 ہزار اساتذہ ریاضی اور انگریزی کے ٹیسٹ میں فیل

28 نومبر 2013

پٹنا (این این آئی) بھارتی ریاست بہار میں کنٹریکٹ پر بھرتی 10 ہزار اساتذہ ریاضی اور انگریزی کے ٹیسٹ میں فیل ہو گئے۔ پرنسپل سیکرٹری ایجوکیشن امرجیت سنہا نے بتایا کہ اساتذہ کی اہلیت جانچنے کیلئے ٹیسٹ کا انعقاد گزشتہ ماہ کیا گیا جس میں مجموعی 43 ہزار 447 امیدواروں نے شرکت کی۔ ٹیسٹ میں اساتذہ سے پانچویں جماعت تک کی انگریزی، ریاضی، ہندی اور عام معلومات کے حوالے سے سوالات پوچھے گئے تاہم صرف 32 ہزار کے قریب اساتذہ ہی ٹیسٹ میں پاس ہو سکے۔
اساتذہ /فیل