وزیراعظم‘ خورشید شاہ کا ٹیلیفونک رابطہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر مشاورت

28 نومبر 2013

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم نے نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سے رابطہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بدھ کو وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر مشاورت کی گئی۔ اس ضمن میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی وزیراعظم سے جلد ملاقات بھی متوقع ہے۔ خورشید شاہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے تین، تین نام دئیے جائیں گے اور اتفاق رائے نہ ہونے کی صورت میں فیصلہ پارلیمانی کمیٹی کریگی۔
ٹیلیفونک رابطہ