زرداری کیخلاف سوئس مقدمات کھولنے کیلئے نیب میں پیش رفت ہو رہی ہے: جسٹس (ر) رضا خان

28 نومبر 2013

اسلام آباد (آئی این پی) سپیشل سیکرٹری قانون و انصاف جسٹس (ر) رضا خان نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف سوئس مقدمات کھولنے کے معاملہ میں پیش رفت ہوئی ہے‘ احتساب عدالت میں ان کے خلاف مقدمات پر کام ہو رہا ہے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف سوئس مقدمات کھولنے کیلئے نیب میں پیش رفت ہو رہی ہے۔ سابق صدر کے خلاف احتساب عدالت میں دیگر مقدمات پر کام ہو رہا ہے۔ سپریم کورٹ کے احکامات پر چیئرمین نیب کے خلاف کارروائی نیب نے ہی کرنی ہے۔ حکومتی اجازت کی ضرورت نہیں ہو گی مشرف غداری کیس میں رجسٹرار کا تقرر کر دیں گے وزارت داخلہ مشرف غداری کیس میں چالان پیش کریگی پراسیکیوٹر مقرر کرنا وزارت قانون و انصاف کا نہیں بلکہ وزارت داخلہ کا کام ہے۔
جسٹس (ر) رضا خان

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...