بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان کی 57 ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

28 نومبر 2013

لاہور (آئی این پی) تحریک پاکستان کے ممتاز رہنما بابائے صحافت، ادیب مولانا ظفر علی خان کی 57ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی ۔اس مناسبت سے صحافی اوردیگر تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں تحریک پاکستان کی جدوجہد میں مولانا ظفر علی خان کے کردار پر روشنی ڈالی گئی۔ قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا۔ برسی کی مناسبت سے الیکٹرانک میڈیا پر خصوصی پروگرام پیش کئے گئے جبکہ پرنٹ میڈیا نے خصوصی ایڈیشن شائع کئے۔
برسی