کراچی: قائد آباد گارمنٹ فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں کا کپڑا اور مشینیں جل گئیں
کراچی: قائد آباد گارمنٹ فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں کا کپڑا اور مشینیں جل گئیں
کراچی (کرائم رپورٹر) قائد آباد کے علاقے منزل پٹرول پمپ کے نزدیک گارمنٹ فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میںلاکھوں روپے مالیت کا کپڑا اور مشینیں جل کر تباہ ہوگئیں جبکہ فیکٹری کی عمارت کو بھی بری طرح نقصان پہنچا۔ نیکوٹیک گارمنٹ فیکٹری میں آ گ بدھ کی شب لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے خوفناک شکل اختیار کرلی اور شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے آتشزدگی کے بارے میں اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچا اور فائربریگیڈ کی سترہ گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کارروائی شروع کی فیکٹری ورکرز کر باہر نکالا گیا تاہم رات گئے تک آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا تھا اور فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف تھا۔
آتشزدگی