امریکیوں کو قتل کرنے کی سازش، ا±سامہ کے داماد کی کیس ختم کرنے کیلئے درخواست مسترد

28 نومبر 2013

نیویارک (رائٹرز) امریکی عدالت نے ا±سامہ بن لادن کے داماد اور القاعدہ کے سابق ترجمان سلیمان ابوغیث کیخلاف امریکیوں کو قتل کرنے کی سازش کا کیس ختم کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ نیویارک میں ڈسٹرکٹ جج لیوس کپلان نے ابوغیث کے ان دلائل کو مسترد کر دیا کہ فیڈرل پراسیکیوٹرز نے اس کیس کو پیش کرنے میں بہت تاخیر کی اور اس طرح اس کے حقوق کی خلاف ورزی کی گئی۔ عدالت نے ابوغیث کے اس مﺅقف کو بھی مسترد کر دیا کہ 9ماہ قبل ایف بی آئی کے ایجنٹوں نے اسے اردن سے امریکہ لاتے ہوئے تفتیش کے دوران دباﺅ ڈال کر بیانات لئے ابوغیث کے وکلا نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ان کے موکل کو جسمانی اور نفسیاتی طور پر دباﺅ ڈال کر بیانات دینے پر مجبور کیا گیا تاہم جج نے قرار دیا کہ ابو غیث پر کوئی دباﺅ ڈالا گےا نہ اسے خوفزدہ کرکے بیان قلمبند کیا گیا بلکہ دوران پرواز ابو غیث کو تمام سہولتیں فراہم کی گئیں۔ ابو غیث کے خلاف مقدمے کی باقاعدہ سماعت 21جنوری 2014ءکو شروع ہو گی جبکہ وہ صحت جرم سے انکار کر چکے ہیں۔
درخواست مسترد

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...