امریکی فوج کے قیام میں توسیع سے افغانستان میں عدم استحکام پیدا ہو گا: جنرل (ر) احسان الحق

28 نومبر 2013

اسلام آباد (این این آئی ) سابق چیئرمین جائنٹ چیف آف سٹاف اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی جنرل (ر) احسان الحق نے کہا کہ امریکی افواج کی افغانستان میں قیام کی توسیع افغانستان میں استحکام کی بجائے عدم استحکام کا باعث بنے گی، طالبان کے غیر ملکی افواج کی بے دخلی اور امریکہ کے القاعدہ کی موجودگی کے بنیادی مطالبات کو تسلیم کئے بغیر امن مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ساﺅتھ ایشیاءفری میڈیا ایسوسی ایشن ( سیفما) کے زیر اہتمام افغانستان سے ایساف فورسز کی واپسی اور اس کے پاکستان پر اثرات کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔


احسان الحق