ایم کیو ایم کا لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کیلئے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر مظاہرہ
ایم کیو ایم کا لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کیلئے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر مظاہرہ
کراچی (نوائے وقت نیوز) لاپتہ کارکنان کی بازیابی کے لئے ایم کیو ایم نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر احتجاج کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہونے والی کراچی بدامنی کیس کی سماعت کے موقع پر لاپتہ کارکنان کی بازیابی کے لئے ایم کیو ایم کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ بھی شریک تھے۔ ایم کیو ایم کی مسنگ پرسن کمیٹی کے انچارج بابر انیس کا کہنا تھا کہ 1992 اور 1996ءمیں کئے گئے آپریشن کے دوران 28 کارکنان کو اغوا کیا گیا جو تاحال لاپتہ ہیں۔ رواں سال 7 اکتوبر تک ایم کیو ایم کے 8 کارکنان لاپتہ ہوئے جن کے بارے میں پولیس یا انٹیلی جنس ادارے کچھ نہیں بتا رہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ انہےں بازیاب کرایا جائے۔
متحدہ مظاہرہ