راحت نے بھارتی ماڈل سے شادی کی نہ کبھی نصرت کی بیٹی سے نکاح ہوا: ترجمان

28 نومبر 2013

لاہور (کلچرل رپورٹر) گلوکار راحت فتح علی خان نے بھارتی ماڈل فلک کے ساتھ شادی نہیں کی۔ یہ بات راحت فتح علی خان کے ترجمان نفیس احمد نے بتائی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ شوشہ بھارت کے ایک اخبار نے چھوڑا ہے ہم اس کے لئے قانونی چارہ جوئی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی میڈیا کافی عرصے سے راحت فتح علی خان کے خلاف سازشیں کر رہا ہے۔ انہوں نے اس بات کی بھی تردید کی ہے کہ راحت فتح علی خان نے پہلی شادی نصرت فتح علی خان کی بیٹی سے نہیں کی بلکہ کسی دوسری کی لڑکی سے کر رکھی ہے جس کے ساتھ وہ خوش ہیں جبکہ نصرت فتح علی کی بیٹی ندا نصرت کی شادی امریکہ میں ہوئی ہے اور وہاں اپنے شوہر کے ساتھ خوش و خرم زندگی گزار رہی ہیں۔
راحت فتح علی