72 گھنٹوں میں ایل پی جی کی قیمتوں میں 37 روپے فی کلو اضافہ متوقع

28 نومبر 2013

لاہور(کامرس رپورٹر)اےل پی جی ڈسٹری بےوٹرز اےسوسی اےشن نے حکو مت کو نشاندہی کی ہے کہ لوکل پروڈےوسرز نے آئندہ 3 روز مےں ےل پی جی کی قےمت مےں 37روپے فی کلو، 441روپے گھرےلو سلنڈر اور 1764روپے کمرشل سلنڈر اضافہ کرنے کیلئے گٹھ جوڑکرلیا ہے ۔لوکل پروڈےوسرز انٹرنےشنل مارکےٹ مےں اےل پی جی کی قےمت مےں اضافہ کو جواز بنا کر اےل پی جی کی قیمت میں اضافہ کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ۔ گزشتہ ماہ اےل پی جی مافےا نے قےمت مےں اضافہ کےا تھا لےکن حکومت پاکستان نے قےمت مےں اضافہ واپس لے کر نومبر کی قےمت اکتوبر کی قےمت کے مطابق برقراررکھنے کا نوٹےفےکےشن جاری کےا تھا اب پھر 72گھنٹے مےں قےمت مےں بے حد اضافہ کرنے کی سازش تیار کی گئی ہے۔ اےل پی جی کی موجودہ قےمت ماہ اکتوبرکی انٹرنےشنل مارکےٹ کی سی پی کے مطابق ہے جو کہ 838 ڈالر فی مےٹرک ٹن ہے۔نومبر کے ماہ مےںسی پی مےں61 ڈالر اضافہ ہوا لےکن حکومت نے لوکل قےمت مےں اضافہ نہیں ہونے دےا اور قےمت پر 2ماہ کنٹرول رکھا۔ لےکن اب ماہ دسمبر مےں سی پی مےں 150ڈالر فی مےٹرک ٹن اضافہ کا امکان ہے جس کے بعد نومبر مےں سی پی کا 61 ڈالر اضافہ ملا کر سی پی مےں211ڈالر اضافہ کے بعد قےمت 838ڈالر سے بڑھ کر1049 ڈالر فی مےٹرک ٹن تک پہنچ جائے گی۔ حکومت کی موجودہ لوکل قےمت 103500 فی مےٹرک ٹن ہے جو کہ 37500 روپے فی ٹن اضافہ کے بعد 141000 فی مےٹرک ٹن تک پہنچنے کا مکان ہے۔ اےل پی جی ڈسٹری بےوٹرز اےسوسی اےشن کے چےئرمےن عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ اگر حکومت پاکستان نے لوکل پروڈےوسر کو قےمت بڑھانے سے نہ روکا تو قےمت مےں تارےخی اضافہ ہوگا۔
ایل پی جی قیمتیں