جنرل راحیل میں بھارتی میڈیا کی دلچسپی

28 نومبر 2013

نئی دہلی (بی بی سی) جنرل راحیل شریف کو پاکستان کی بری فوج کا نیا سربراہ مقرر کئے جانے کے بارے میں بھارت میں خاصی دلچسپی رہی۔ اخبارات اور ٹیلیویژن چینلوں نے جنرل راحیل کی تقرری کی خبر کو نمایاں طور پر شائع اور نشر کیا ہے۔ اخبارات اور ٹی وی چینلوں کی خبروں میں جنرل راحیل کا پس منظر، ان کا کیریئر، کس صوبے سے ان کا تعلق ہے، وہ کس طرح کے نظریات کے حامل ہیں اور فوج میں انہوں نے اب تک کس طرح کا کردار ادا کیا ہے، ان سبھی پہلو¶ں پر تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی گئی ہے۔ بھارت میں سرکاری طور پر جنرل راحیل کی تقرری پر تو کوئی ردعمل نہیں آیا ہے لیکن سرکاری حلقوں میں نئے سربراہ کی تقرری کے بارے میں خاصی دلچسپی ہے۔
بھارت / دلچسپی