کراچی: پرتشدد واقعات 5 افراد ہلاک، پولیس اہلکار کو بس میں گھس کر مار ڈالا

28 نومبر 2013

کراچی (کرائم رپورٹر+ ایجنسیاں) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد کو قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قیوم آباد میں پولیس فاﺅنڈیشن کے گارڈ 40 سالہ محمد اسلم کو جو کوچ میں ڈیوٹی پر جا رہا تھا، دو مسلح افراد نے کوچ میں گھس کر گولیاں مار دیں۔ فائرنگ سے اسلم جاں بحق ایک مسافر شدید زخمی ہو گیا جبکہ حملہ آور فرار ہو گئے۔ ادھر گلبرگ کے علاقے موسیٰ کالونی میں ایک گھر سے 20 سالہ عادل کی نعش ملی جو خواجہ سرا تھا اور اکیلا رہتا تھا۔ مجاہد آباد کالونی میں ایک عورت مریم جبکہ سرجانی ٹاﺅن میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 25 سالہ عبدالجبار ہلاک ہو گیا۔ سہراب گوٹھ سے پولیس نے تحریک طالبان کے 4 افراد محمد عمر، پالے خان، یاسین اور عظیم کو اسلحہ اور بارود سمیت گرفتار کر لیا۔ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 80 سے زائد افرد کو حراست میں لیا گیا۔
کراچی/ 5 ہلاک