لاہور میں ڈاکوﺅں نے سب انسپکٹر کو شدید زخمی کر دیا‘ شیخوپورہ : مزاحمت پر شہری قتل

28 نومبر 2013

لاہور + شیخوپورہ + مانانوالہ + اجنیانوالہ + گوجرانوالہ (نامہ نگاران + نامہ نگار خصوصی + نمائندہ خصوصی) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوﺅںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لیا، کاہنہ کے علاقہ مےں ڈاکوو¿ں نے فائرنگ کر کے سب انسپکٹر کوشدےد زخمی کر دےا جبکہ شیخوپورہ میں ڈاکوﺅں نے فائرنگ کرکے شہری کو قتل کردیا۔کاہنہ کے علاقہ مےں ڈاکو ناکہ لگا کر شہرےوں سے لوٹ مار کر رہے تھے وہاں سے پولےس کا گزر ہوا۔ ڈاکوو¿ں نے پولےس کو دےکھتے ہی فائرنگ کر دی ۔ فائرنگ کی زد مےں آ کر سب انسپکٹر کرامت شدےد زخمی ہو گےا جبکہ ڈاکو فرار ہو گئے۔زخمی سب انسپکٹر کرامت کو طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرا دےا گےا ہے جبکہ پولےس نے ڈاکوو¿ں کی تلاش مےں علاقہ کی ناکہ بندی کر دی ہے۔ ڈاکوﺅں نے جوہر ٹاﺅن کے علاقہ میں عابد رفیع سے گن پوائنٹ پر 16لاکھ روپے کی کار اور نقدی، نواب ٹاﺅن میں ادریس کے گھر گھس کر 10لاکھ روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور دیگر سامان، فیکٹری ایریا کے علاقہ میں کار سوار رنبیل اور اس کی فیملی سے 8 لاکھ روپے کی نقدی و زیورات، وحدت کالونی کے علاقہ میں شیخ وسیم اور اس کی فیملی سے 7لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون لوٹ لئے جبکہ ڈاکوو¿ں نے مزاحمت کرنے پر انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ ڈاکوﺅں نے اچھرہ کے علاقہ میں ہاشم علی سے 9لاکھ 80ہزار روپے اورلیپ ٹاپ ، گارڈن ٹاﺅن میں امداد سے 5لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون ، فیصل ٹاﺅن میں شازیہ سے 5لاکھ روپے اور موبائل فون،گلشن راوی میں خرم سے 2لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون،اقبال ٹاﺅن میں افضل سے 2لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون،شاد باغ میں انور شاہ سے 1لاکھ 52ہزار روپے مالیت اور موبائل فون، وحدت کالونی کے علاقہ میں موٹرسائیکل سوار طالب علموں وسیم اور شہزاد سے ہزاروں روپے نقدی و موبائل فون، غالب مارکیٹ میں جمیل سے 70ہزار روپے اور موبائل فون،اسلام پورہ میں امتیاز سے 55ہزار روپے،موٹر سائیکل اور موبائل فون،لٹن روڈ میں رضا سے 75ہزار روپے ، موٹر سائیکل اور موبائل فون ،کاہنہ میںشہری سے موٹر سائیکل ،فیکٹری ایریا میں عمر سے 73ہزار وپے اور موبائل فون، ہربنس پورہ میں زمان سے 91ہزار روپے اور موبائل فون ،نواں کوٹ میں عبد الوحید سے 35ہزار روپے اور موبائل فون،شالیمار میں لیاقت سے 30ہزار روپے اور موبائل فون،لوٹ لیا ۔چوروں نے اقبال ٹاﺅن ،قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ ،ماڈل ٹاﺅن اور نواب ٹاو¿ن سے کارےں جبکہ گلشن اقبال ،سبزہ زار ، جنوبی چھاﺅنی ،ٹاو¿ن شپ، وحدت کالونی اور سبزہ زارسے موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔ کاہنہ میں 5 نمبر سٹاپ کے رہائشی رمضان کی موٹر سائیکل پر گھر کی گلی میں داخل ہونے لگا کہ وہاں کھڑے دو پیدل ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر اس سے موٹر سائیکل چھین لیا مزاحمت کرنے پر ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے رمضان شدید زخمی ہو گیا۔ ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ شیخوپورہ میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کر دیا گیا۔ حافظ آباد روڈ موضع کیلے سیم نالہ کے قریب 5 مسلح ڈاکوﺅں نے ناکہ بندی کرکے سبزی لے کر آنے والے امجد علی شاہ کو روک لیا اور اسے مزاحمت کرنے پر گولی ماردی جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اس دوران قریبی دیہات کے درجنوں افراڈ بھی اکٹھے ہو گئے جنہوں نے تعاقب کرکے دو ڈاکوﺅں کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کر دیا جاں بحق ہونے والے امجد علی شاہ کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دی گئی جہاں اہلسنت والجماعت کے رہنما حافظ اشرف طاہر نے ڈکیتی کی اس واردات پر شدید احتجاج کیا اور کہا کہ پولیس کے گشت کا کوئی موثر انتظام نہیں ہے ڈاکو دن دیہاڑے لوگوں کو لوٹ رہے ہیں۔ ادھر مانانوالہ کے نواحی دیوان والہ کا سنار علی اصغرگزشتہ شام فیصل ٹاﺅن مانانوالہ میں واقع اپنی دکان بند کر کے گھر چلا گیا کہ نامعلوم چوروں نے رات کی تاریکی میںدکان کے تالے توڑ کردکان میں موجود سیف الماری جس میں50تولے طلائی زیوارت اور 10لاکھ روپے نقدی تھی وہ چوری کرکے فرار ہو گئے۔واردات کا علم صبح ہونے پر ہوا۔ایس ایچ او تھانہ مانانوالہ صداقت رندھاواکے مطابق چوری کی واردات خودساختہ ہے۔مذکورہ جیولرعلی اصغرنے متعددلوگوں کا لاکھوں روپے قرض دینا ہے۔اس لئے اس نے چوری کا ڈرامہ کیا ہے۔علاوہ ازیں نامعلوم چوروں نے جاتری روڈ پر واقع دربا سید محمد علی شاہ کا غلہ توڑ کر20ہزارچوری کر لئے۔گوجرانوالہ میں شادمان کالونی مےں مبےنہ پولےس مقابلہ مےں اےک ڈاکو ہلاک اوراس کا ساتھی فرارہونے مےں کامےاب ہوگےا۔ کشمےرروڈ سے نامعلوم ڈاکوﺅںنے گن پوائنٹ پر وقاص نامی اےک شخص سے موٹرسائےکل ،نقدی اورموبائل چھےن لےاا ورفرارہوگئے۔ اطلاع پر پولےس نے ڈاکوﺅں کا تعاقب شروع کےاتو شادمان کالونی کے قرےب ڈاکوﺅںنے پولےس پارٹی پر فائرنگ کردی ، پولےس کی جوابی فائرنگ سے اےک ڈاکوہلاک اوراس کا ساتھی فرارہونے مےں کامےاب ہوگےا۔ پولےس نے ڈاکو کے قبضہ سے طلائی زےورات ، 50 ہزار روپے نقدی دو موٹرسائےکلےں اوراسلحہ برآمد کرلےا۔ متوفی ڈاکو کی شناخت شوکت کے نام سے ہوئی جوکہ ساٹھ سے زائد ڈکےتی اورراہزنی کی وارداتوں مےں پولےس کو مطلوب تھا۔
وارداتیں / مقابلہ