پنجاب میں 28 افسروں کی تقرری و تبادلے، جاوید اکبر سیکرٹری جنگلات تعینات

28 نومبر 2013

لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے 28 افسروں کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق سیکرٹری محکمہ جنگلات، وائلڈ لائف ، فشریز میجر ( ر ) شاہنواز بدر کو ٹرانسفر کرکے چیئرمین چیف منسٹر انسپکشن ٹیم تعینات کیا گیا ہے۔ گریڈ 19کے پی اے ایس آفیسر کیپٹن (ر) جاوید اکبر ممبر پرائیویٹائزیشن سیل پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کو ٹرانسفر کرکے سیکرٹری محکمہ جنگلات، وائلڈ لائف فشریز لگایا گیا ہے۔ مسعود مختار ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ایس اینڈ جی اے ڈی اور جہانزیب اعوان ایڈیشنل سیکرٹری ویلفیئر ایس اینڈ جی اے ڈی ویلفیئر کا باہمی تبادلہ کر دیا گیا افشاں کرن امتیاز ایڈیشنل سیکرٹری سکولز کو ٹرانسفر کرکے جنرل منیجر ایڈمن ٹور ازم کارپوریشن پنجاب، مظفر خان ڈپٹ سیکرٹری او اینڈ ایم کو ٹرانسفر کرکے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ریجن لگایا گیا ہے۔ مہوش کلبانی اسسٹنٹ کمشنر ملتان صدر کو ٹرانسفر کرکے او ایس ڈی، شکیل احمد بھٹی او ایس ڈی کو اسسٹنٹ کمشنر ملتان صدر، سعدیہ مہر اسسٹنٹ کمشنر ملتان سٹی کو او ایس ڈی، اشفاق الرحمان ایم پی او ٹو ٹرانسپورٹ ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی کو اسسٹنٹ کمشنر ملتان سٹی، ارشاد علی اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد کو او ایس ڈی، رو¿ف احمد ڈی ایم او لاہور کو اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد، نبیلہ عرفان اسسٹنٹ کمشنر لاہور کینٹ کو او ایس ڈی، راو¿ امتیاز احمد اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں کو اسسٹنٹ کمشنر لاہور کینٹ، خضر حیات ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب گورنمنٹ ایمپلائز ہاو¿سنگ فاو¿نڈیشن کو اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں، رانا شکیل احمد اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور کو او ایس ڈی، غلام مصطفیٰ سیکشن آفیسر ہائر ایجوکیشن کو اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور، سید نزہت علی اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل کو او ایس ڈی، صفدر حسین اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ راولپنڈی کو اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل، خالد محمود گیلانی سیکشن آفیسر محکمہ خوراک کو اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی، منور حسین ملک او ایس ڈی کو اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال، زبیر احمد اعجاز سیکشن آفیسر کیبنٹ ون ایس اینڈ جی اے ڈی کو اسسٹنٹ کمشنر پپلاں، ظہور حسین اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور کو او ایس ڈی، امتیاز احمد خان او ایس ڈی کو اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور، محمد فاروق جنرل اسسٹنٹ ریونیو ملتان کو اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں، ظہر لیاقت بیگ او ایس ڈی کو جنرل اسسٹنٹ کمشنر آفس گوجرانوالہ، محمد اکرام ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ کو ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ لیہ اور تقرری کے منتظر افتخار علی کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ لگایا گیا ہے۔
28 افسران کے تبادلے