میٹرک سپلیمنٹری کے نتائج، لاہور میں 45.09، گوجرانوالہ میں 49.35فیصد طلبا کامیاب

28 نومبر 2013

لاہور+ گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر+ نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری لاہور نے میٹرک کے سپلیمنٹری امتحانات کا نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ مجموعی طور پر رزلٹ کی شرح 45.09 فیصد رہی۔ سپلیمنٹری امتحان میں مجموعی طور پر 31102 طلبہ نے شرکت کی اور 1423 طلبہ کامیاب ہو گئے۔ امتحانی نتائج ایس ایم ایس اور بورڈ کی ویب سائٹ سے معلوم کئے جا سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ کے نتائج کے مطابق امتحان میں 20085 امیدواورں نے شرکت کی جن میں سے 10173 امیدوار فیل اور 9912 نے کامیابی حاصل کی۔ اسطرح کامیابی کا تناسب 49.35 فیصد رہا۔ نمائندگان کے مطابق فیصل آباد میں میٹرک سپلیمنٹری کے امتحان میں کامیابی کی شرح 53.99، سرگودھا میں 52.43، ساہیوال میں 60.85 اور بہاولپور میں 52.79 فیصد رہا۔
نتائج