بلدیاتی قانون میں چوتھی ترمیم کے بعد انتخابی شیڈول میں تاخیر، آئندہ ہفتے آئیگا
بلدیاتی قانون میں چوتھی ترمیم کے بعد انتخابی شیڈول میں تاخیر، آئندہ ہفتے آئیگا
لاہور (خبرنگار) بلدیاتی قانون میں چوتھی ترمیم کے بعد انتخابی شیڈول میں تاخیر ہو گئی۔ انتخابی شیڈول آئندہ ہفتے آئے گا۔ ہائیکورٹ کی طرف سے بلدیاتی انتخابات کو جماعتی بنیادوں پر کروائے جانے کے فیصلے کے بعد پنجاب حکومت نے بلدیاتی قانون میں چوتھی ترمیم کی جس کے تحت ہر یونین کو 6وارڈوں میں تقسیم کیا جائے گا تاکہ 6مرد جنرل کونسلر اپنے اپنے مخصوص حلقے سے منتخب ہو سکیں اور دو خواتین کو مرد و جنرل کونسلروں کے 3-3حلقے دئیے جائیں گے۔ اس ترمیم کے بعد پنجاب بھر میں یونین کونسلوں کی 6وارڈوں میں تقسیم کا کام جاری ہے جس کے مکمل ہونے کے بعد ہی انتخابی شیڈول جاری کیا جا سکتا ہے کیونکہ جنرل کونسلر اپنے اپنے حلقے کے مطابق کاغذات جمع کرائیں گے۔
تاخیر