امریکہ جس مرضی راستے سے بھیجے، نیٹو سپلائی کے لئے پاکستانی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے: پرویز خٹک
امریکہ جس مرضی راستے سے بھیجے، نیٹو سپلائی کے لئے پاکستانی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے: پرویز خٹک
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر اعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ امریکہ نیٹو سپلائی جس مرضی راستے سے بھیجے، اس کے لئے پاکستان کی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ نیٹو سپلائی خیبر پی کی حکومت نے نہیں روکی بلکہ تحریک انصاف نے روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اپنے سسر کی رسم قل کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میں نے وزیراعظم کو خط لکھا ہے جس میں ان کو بتایا ہے کہ عوام نیٹو سپلائی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں صوبے میں امن و امان کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے، وفاقی حکومت پر فرض ہے کہ وہ نیٹو سپلائی کو روکے۔
پرویز خٹک