چینی پہلوان نے کندھے کی ہڈی سے وزن اٹھا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

28 نومبر 2013

بیجنگ (نوائے وقت نیوز) چینی پہلوان نے کندھے کی ہڈی سے 51 کلو گرام وزن اٹھا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ بیجنگ کے شہری نے درجنوں افراد کے سامنے یہ منفرد کارنامہ سر انجام دیا۔ فنگ ژی نامی نوجوان نے لوہے کی ایک تار میں اکیاون کلو گرام وزن لادا اور کندھے کی ہڈی کو جوڑ کر یہ وزن بآسانی اٹھا لیا۔ نوجوان ایک منٹ تک وزن اٹھائے کھڑا رہا۔ منفرد ریکارڈ پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔
وزن