نزلہ اور زکام دوسری کئی بیماریوں کا باعث ہو سکتا ہے: نئی تحقیق

28 نومبر 2013

کراچی (نیٹ نیوز) سردی میں بچے اور بڑے اکثر نزلہ و زکام کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اس کا مناسب علاج نہ کیا جائے تو اس سے کئی دوسری بیماریاں بھی جنم لے لیتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق نزلے کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو نمونیا اور ڈی ہائیڈریشن جیسی بیماریاں ہو سکتی ہیں۔ نزلہ زکام یا فلو اکثرو بیشتر موسم بدلتے ہی حملہ آور ہوتا ہے اور اس سے مشکل ہی سے کوئی بچ پاتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق اگر نزلے کا بروقت اور مناسب علاج نہ کیا جائے تو یہ کئی اور بیماریوں کی وجہ بن جاتا ہے، جس میں نمونیا اور ڈی ہائیڈریشن شامل ہیں۔ ڈاکٹرکہتے ہیں کہ احتیاط اور کچھ پرہیز کرکے نزلہ و زکام سمیت کئی دیگر موسمی اور وبائی بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔
نزلہ