موبائل چور کے ضمیر کی آواز ڈیٹا مالک کو واپس بھیج دیا

28 نومبر 2013

بیجنگ (بی بی سی اردو) چین میں ایک موبائل چور نے چوری کردہ آئی فون سے 11 صفحات پر مشتمل فون نمبروں کی فہرست تیار کرکے اس کے مالک کو بھیجی ہے۔ واقعہ صوبہ ہنان میں پیش آیاجب چور اورشوبن نامی شخص اکٹھے ایک ٹیکسی میں سفر کر رہے تھے۔ شوبن کو ایک پارسل موصول ہوا جس میںسم کارڈ اور 11 صفحات پر مشتمل ہاتھ سے لکھی گئی فون نمبروں کی فہرست تھی۔ شوبن نے موبائل چور کو اپنے موبائل پر ایس ایم ایس کے ذریعے سخت پیغام بھیجتے ہوئے کہا کہ یقین کریں میں آپ کو ڈھونڈ نکالوں گا۔ اگر آپ سمجھ دار ہیں تو دئیے گئے پتے پر فون مجھے واپس بھیج دیں۔ شوبن مشروبات کی ایک کمپنی میں کام کرتے ہیں انہیں آئی فون سے زیادہ فون میں موجود اپنے ڈیٹا کی فکر تھی۔ موبائل چوری کے کچھ دن بعد شوبن کو ایک پارسل موصول ہوا جس میں ان کا سم کارڈ اور 11 صفحات پر مشتمل احتیاط کے ساتھ ہاتھ سے لکھی گئی فون نمبروں کی فہرست تھی۔