آئی ایم ایف کے ایما پر حکومت نے مہنگائی کے ریکارڈ توڑ دئیے اسلام آباد میں دھرنا دونگا: جمشید دستی
آئی ایم ایف کے ایما پر حکومت نے مہنگائی کے ریکارڈ توڑ دئیے اسلام آباد میں دھرنا دونگا: جمشید دستی
اسلام آباد (ثناءنیوز) آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے سبزیوں کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی کیخلاف اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر حکومت نے مہنگائی کے سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں جس کے باعث چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں بڑھنے لگی ہیں ۔ جمشید دستی کا کہنا تھا کہ غریب سے روٹی چھیننا بھی دہشت گردی ہے ، اسے مزید برداشت نہیں کر سکتے۔ مہنگائی اور بیروز گاری کا سیلاب روکنے کیلئے جلد اسلام آباد اور پھر ملک کے مختلف شہروں میں دھرنے دوں گا۔
جمشید دستی