پشاور پولیس نے سربند میں دو بموں کو ناکارہ بنادیا

28 نومبر 2013

پشاور (آئی این پی )پشاور پولیس نے نواحی علاقہ سربند میں دو بموں کو ناکارہ بنادیا۔ پولیس کے مطابق شدت پسندوں نے بم تھانہ سربند کی حدود میں ایک رابطہ پل کے کنارے نصب کررکھا تھا۔ اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کیاگیا۔ اہلکاروں نے دونوں بموں کو بروقت ناکارہ بنا کرتباہی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔ اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل بم ڈسپوزل یونٹ شفقت ملک نے میڈیا کو بتایا کہ ریموٹ کنٹرول بم 8 اور دس کلو گرام وزنی تھے۔ انہوں نے بتایا کہ شدت پسندممکنہ طور پر پولیس کی گشتی ٹیمو ں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔
بم/ ناکارہ