خضدار: نامعلوم مسلح افراد نے نیٹو کا آئل ٹینکر جلا دیا

28 نومبر 2013

کوئٹہ (این این آئی) خضدار میں نامعلوم مسلح افراد نے آئل ٹینکر کو آگ لگادی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو خضدار کے علاقے باغبانہ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے نیٹو فورسز کیلئے آئل لیکر جانے والے ٹینکر کو آگ لگا دی جس سے ٹینکر جل کر خاکستر ہوگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لیویز مزید کارروائی کر رہی ہے۔
آئل ٹینکر جلا دیا