چین کا پارلیمانی وفد تین روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچے گا

28 نومبر 2013

اسلام آباد ( آئی اےن پی ) وائس چیئر مین سٹینڈنگ کمیٹی آف نیشنل پیپلز کانگریس چائنہ شن ےوےوکی سربراہی میں چین کا پارلیمانی وفد تین روزہ سرکاری دورہ پر (آج )جمعرات کو اسلام آباد پہنچے گا۔ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاویدعباسی اور قومی اسمبلی سیکر ٹریٹ کے اعلیٰ احکام بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وفد کا استقبال کریں گے۔ وفد چین کی نیشنل کانگریس کے سینئر اراکین اور اعلیٰ احکام پر مشتمل ہے۔ اسلام آباد میں قیام کے دوران وفد کے اراکین صدر ، وزیر اعظم،سپیکر قومی اسمبلی،چیئر مین سینٹ اور اپنے پاکستانی ہم منصب اراکین پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کریں گے۔
چینی وفد