بدامنی کے باعث پاکستان سے رضا کارانہ طور پر واپس جانے والے افغان مہاجرین کی روانگی سست روری کاشکار ہے ¾ رونیل رائٹ

28 نومبر 2013

 کوئٹہ (این این آئی)یونائیٹڈ نیشن ہائی کمیشن فار آفغان رفیوجز (یو این ایچ سی آر)کے کنٹری سربراہ رونیل رائٹ نے کہا ہے کہ افغانستان میں بے روزگاری اور بدامنی کے باعث پاکستان سے رضا کرانہ طور پر واپس جانے والے افغان مہاجرین کی روانگی سست روری کاشکار ہے ¾روں سال ملک بھر سے 30ہزار افغان مہاجرین واپس جاچکے ہیں ۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کو یو این ایچ سی آر کے نئے دفتر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں 16لاکھ افغان مہاجرین موجود ہیں جن کے واپس جانے میں بہت سی مشکلات کا سامنا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس تاثر میں صداقت نہیں کہ افغان مہاجرین پاکستان میں بدامنی کے واقعات میں ملوث ہے اگر افغان مہاجرین بدامنی میں ملوث ہیں تو حکومت پاکستان کو اختیار ہے کہ وہ انکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائے۔