مقدمہ قتل میں ملوث ملزم کو سزائے موت کا حکم

28 نومبر 2013

فیروز والہ (نامہ نگار) ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن تحصیل فیروز والہ لبنیٰ علی نے تھانہ مریدکے سٹی کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم اسد علی باجوہ کو سزائے موت کی سزا کا حکم سنایا استغاثہ کے مطابق نو جولائی 2010ءکو پرانا نارنگ روڈ مریدکے میں ملزم نے محمد اکرم کو موٹرسائیکل سمیت اغواءکرنے کے بعد قتل کر ڈالا اس کی نعش خالی پلاٹ میں پھینک دی تھی۔