بوگس دستاویزات پر یونان جانے والا جعلساز گرفتاری

28 نومبر 2013

لاہور (خبر نگار) ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر یونان جانیوالے کو گرفتار کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ انسپکٹر طارق مسعود نے قطر ائر لائنز کی پرواز کے مسافر راشد محمود کے کاغذات شک گزرنے پر چیک کئے دستاویز جعلی نکلیں ملزم راشد محمود نے اقرار کیا کہ وہ غیر قانونی طور پر سرحدیں عبور کرکے یونان گیا تھا جہاں اس نے ایک پاکستانی حافظ محمد عاطف کے کاغذات پر ایجنٹ کے ذریعے یہ پاسپورٹ یونان میں قیام کا اجازت نامہ 5 لاکھ میں حاصل کیا اسسٹنٹ ڈائریکٹر چودھری احمد نے ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کو اندراج مقدمہ کیلئے تھانہ پاسپورٹ سرکل کے سپرد کر دیا ہے۔