فقہ جعفریہ کے علماءکی آئی جی پنجاب سے ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا

28 نومبر 2013

لاہور (نامہ نگار) پنجاب بھر سے فقہ جعفریہ سے تعلق رکھنے والے علما ءکے 16 رکنی وفد نے گزشتہ روز آئی جی پنجاب پولیس خان بیگ سے سنٹرل پولیس آفس لاہورمیں ملاقات کی ۔وفد مےن حیدر علی مرزا، سید خرم عباس نقوی، سید اسد عباس نقوی ، سید سعادت عباس نقوی ، مولانا وقار نقوی ، سلیم بخاری،اختر بخاری، خواجہ بشارت،ذیشان بھٹی، افسر خان، حسنین زیدی، اور آصف علوی شامل تھے۔وفد نے آئی جی پنجاب کو واقعہ راولپنڈی کے بعد پیدا ہونے والے صورتحال اور درپیش مسائل کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ صوبائی پولیس سربراہ نے وفد کے مسائل سنتے ہوئے انہےں یقین دلایا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے محکمہ پولیس کو اعزاداری اور نکلنے والے جلوسوںکو روکنے کے بارے میں کسی قسم کی پابندی لگانے کے احکامات جاری نہیں کئے گئے۔