پاکستان آگہی پروگرام، مقامی سکول کے طلبا کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ

28 نومبر 2013

 لاہور (خصوصی رپورٹر) سینٹ فرانسس ہائی سکول انارکلی کے طلباءاور اساتذہ نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظمؒ کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری کا مشاہدہ بھی کیا۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لئے آکسفورڈ کالج برائے خواتین سنگھ پورہ جی ٹی روڈ‘ شیخ سردار ہائیر سیکنڈری سکول گڑھی شاہو‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گنگا آئس فیکرٹری گلبرگII-‘ گورنمنٹ پرائمری سکول نبی پورہ نمبر2 گلبرگIII-‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول فیض باغ چمڑہ منڈی‘ گورنمنٹ پرائمری سکول پنج پیر روڈ مصری شاہ‘ لرنرز ہائی سکول آﺅٹ فال روڈ‘ اور قائداعظم پبلک سکول سنت نگر آﺅٹ فال روڈ کا وزٹ کیا۔ مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 1316 تھی۔