ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرز کی تربیتی ورکشاپ شروع

28 نومبر 2013

لاہور (نامہ نگار) انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن اور ریسکیو 1122کے زیراہتمام ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرز کی تین روزہ تربیتی ورکشاپ کاآغاز ہو گےا ہے ۔ اس ورکشاپ کا مقصد ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرز کی ڈزاسٹرز بشمول سیلاب، زلزلہ اور دیگراقسام کی بڑی ایمرجنسیز پر ریسپانڈ کرنے جیسی مہارتوں میں مزید نکھارلاناہے۔ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر نے گزشتہ روز تربیتی ورکشاپ کا افتتاح کیا ۔