پنجاب یونیورسٹی اور ملائیشیا کی یونیورسٹی کے درمیان سائنس اور فارمیسی کے شعبوں میں تعاون کے معاہدے پر دستخط ہو گئے

28 نومبر 2013

لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی اور ملائیشیا کی یونیورسٹی سینس ملائشیا کے درمیان سائنس اور فارمیسی کے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کےلئے معاہدہ پر دستخط کئے گئے۔ ا تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران، یونیورسٹی سینس ملائشیا کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر عمر عثمان، ڈپٹی وائس چانسلر ڈاکٹر احمد شکری مصطفی کمال، ملائشیا میں اعزازی کونسلر جنرل عبدالرفیق اور دیگر نے شرکت کی۔