پاکستان میں گوردواروں کی تزئین وآرائش، سکیورٹی سے مطمئن ہیں:منموہن سنگھ خالصہ
لاہور (خصوصی نامہ نگار)سکھ مذہب کے روحانی پیشوا با با گورو نانک کے 544ویں جنم دن کی تقریبات کے موقع پر لند ن سے آئے ورلڈ مسلم سکھ فیڈریشن کے چیئر مین سردار منموہن سنگھ خالصہ آف لندن نے دیگر سکھ یاتریوں کے ہمراہ گورد وارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں گوردواروں کی تزئین وآرائش، تعمیر مرمت اور ان کی سکیورٹی کے شاندار انتظامات سے مطمئن ہیں، ہماری عبادت گاہوں میں لنگر خانے کا قیام، دیوان خانے ،فول پروف سکیورٹی اور تزئین وآرائش کے بہترین اقدامات کرکے ان کو خوبصورت بنایا گیا ہے۔ سردار من موہن سنگھ خالصہ نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ اور سابق حکام کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے سکھ مسلم دوستی مضبوط ہوئی ہے۔