24 گھنٹوں میں لاہور میں 17 اور راولپنڈی میں 7 ڈینگی کے مریض رپورٹ ہوئے
لاہور(کامرس رپورٹر) پنجاب میں ڈینگی کے24نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ لاہور میں24گھنٹوںے اندر17جبکہ راولپنڈی میں7نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ بینظیر بھٹو ہسپتال میں5، چلڈرن ہسپتال لاہور2، ڈی ایچ اے میڈیکل سنٹر1، ہولی فیملی ہسپتال2، اتفاق ہسپتال لاہور2، جناح ہسپتال لاہور1، لاہور جنرل ہسپتال1،منصورہ ہسپتال2، میو ہسپتال3، سروسز 2، شیخ زاید ہسپتال1اور سر گنگارام ہسپتال لاہور میں2نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔