یورپی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی وطن کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں:پرویزالہی

28 نومبر 2013

لاہور (خصوصی رپورٹر) ق لیگ کے سینئر  مرکزی رہنما وسابق نائب وزیراعظم  چودھری پرویزالہی  نے کہا ہے کہ یورپی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی مادر وطن کے لئے خدمات قابل تحسین ہیں۔ وہ یہاں اپنی رہائش گاہ پر پاک ای یو فیڈریشن  کے چیئرمین چودھری پرویزاقبال لوسر کی قیادت میں وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔  اس موقع پر ق لیگ کے سینئر نائب صدر بشارت راجہ، مہر عرفان اور امجد فاروق بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا یہ محب وطن پاکستانی اپنے ملک کا نام روشن کرنے اور اس کے بارے میں غلط فہمیوں کے ازالہ  میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔