عدالتی خبریں
عدالتی خبریں
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) بینکنگ کورٹ نے 5 شہہریوں کی جانب سے دائر درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے بینکوں کو انہیں ہراساں کرنے سے روک دیا۔ ٭۔ خاوند نے اغواءمیں ملوث خاتون کی عبوری ضمانت 7 دسمبر تک منظوری ٭۔ اغواءہونے والی خاتون نے گھر پہنچنے کے بعد ملزمان کے خلاف سیشن عدالت میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر دی ٭۔عدالتی حکم عدولی کرنے پر سی سی پی او لاہور کو 8 ایس ایچ اوز کے خلاف مقدمہ درج کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم ٭۔ حبیب بینک پیکو روڈ نے مغل انجینئرنگ کے خلاف 3 کروڑ 10 لاکھ 63 ہزار روپے قرض کی ریکوری کا دعوی دائر کر دیا ٭۔بالاج امیر ٹیپو کیس کی سماعت 2 دسمبر تک ملتوی ٭۔بینک آف پنجاب فراڈ ریفرنس کی سماعت 28 نومبر تک ملتوی ٭۔ فراڈ میں ملوث خاورہ راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 دسمبر تک توسیع ٭۔ عبدالقادر توکل وغیرہ کے خلاف دائر بدعنوانی کے ریفرنس کی سماعت 9 دسمبر تک ملتوی ٭۔ آصف بخاری وغیرہ کے خلاف دائر ”الہدیٰ میڈیکل کالج“ فراڈ ریفرنس کی سماعت 4 دسمبر تک ملتوی