لاہور میں ناکوں پر تعینات پولیس افسران اہلکاروں کیلئے خصوصی بریفنگ کا اہتمام
لاہور میں ناکوں پر تعینات پولیس افسران اہلکاروں کیلئے خصوصی بریفنگ کا اہتمام
لاہور(سٹاف رپورٹر) ایس پی مجاہد سکواڈ محمد معصوم نے سکیورٹی و موجودہ حالات کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت میں قائم مستقل ناکہ جات پر تعینات اہلکاروں و افسران کو خصوصی طور پر بریفنگ دی وہ گذشتہ روز قربان لائنز میں سکیورٹی کے نقطہ نظر سے خصوصی اجلاس کی صدار ت کر رہے تھے اجلاس میں ڈی ایس پی اقبال ٹاﺅن نرگس یاسمین ، ڈی ایس پی صدر عرفان اکبر بٹ، ڈی ایس پی سٹی سعادت حسین ، ڈی ایس پی ماڈلٹاﺅن و ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز، انچارج ایلیٹ کے علاوہ دیگر ڈویژنوں کے سپروائزری آفیسرز نے بھی شرکت کی ایس پی مجا ہد نے بالخصوص ڈی ایس پیز اقبالٹاﺅن ، سٹی و صدر کو ہدایات دیں کہ وہ اپنی اپنی ڈویژنوں میں قائم ناکہ جات کے علاوہ دیگر سکیورٹی ڈیوٹی و گشت پر ماموراہلکاروں پر بھی خصوصی توجہ دیں۔