بھاٹی گیٹ، ٹاﺅن شپ، اسلام پورہ سے خاتون سمیت 3 افراد کی نعشیں برآمد

28 نومبر 2013

لاہور (نامہ نگار) شہر کے مختلف علاقوں سے دو افراد کی لاشےں ملی ہےں ۔ بتاےا جاتا ہے کہ بھاٹی گےٹ کے علاقہ مےں گندے نالے کے قرےب سے نامعلوم معمر شخص جبکہ ٹاﺅن شپ کے علاقہ مےں سے36 سالہ نامعلوم کی لاش ملی ہے ۔ اسلام پورہ کے علاقہ میں 60سالہ خاتون پراسرارطور پر ہلاک ہوگئی ہے۔تفصےلات کے مطابق اسلام پورہ کے علاقہ میں نامعلوم خاتون کو بے ہوشی کی حالت میں دےکھ کر مقامی لوگوں نے اسے طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرا دےا تھا۔جہاں کچھ دیر زیر علاج رہنے کے بعد وہ دم توڑ گئی۔پولےس کے مطابق خاتون حلئیے سے بھکارن معلوم ہوتی ہے جبکہ تاحال اس کی شناخت نہےں ہوسکی ہے۔پولےس نے نعش قبضے مےں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرادی ہے۔