امریکہ اور نیٹو دوست کے روپ میں پاکستان کو غیرمستحکم کررہے ہیں:عبدالرحمان مکی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما حافظ عبدالرحمان مکی نے کہا ہے کہ ڈرون حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور پاکستان کی سلامتی و خود مختاری پر حملہ ہیں۔ نیٹو سپلائی و ڈرون حملوں کے خلاف کل جمعہ المبارک کو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔لاہور سمیت مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ اتوار کو لاہور میں مال روڈ پر عظیم الشان دفاع پاکستان کارواں و جلسہ عام ہو گا جس کے ذریعے حکومت کو یہ پیغام دیا جائے گا کہ پاکستانی قوم امریکی بالادستی کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی اور ڈرون حملوں کے خلاف تحریک کو تیز کرنے ضرورت ہے، امریکہ ونیٹو دوستی کے روپ میں پاکستان کو غیر مستحکم کر رہے ہیں۔